شیخ الاسلام حضرت مفتی

 تقی عثمانی صاحب کی

اہل علم کو ایک اہم نصیحت 

آج بتاریخ ۲۱، صفر ۹۳۴۱؁ھ مطابق ۱۱ نومبر ۷۱۰۲؁ء ڈی ایچ اے صفہ یونیورسٹی کے اساتذہ و طلبہ کی ایک جماعت دار العلوم کراچی تشریف لائے، اور بندہ انکی ملاقات سے شرف یاب ہوا۔ انکی خواہش پر بندہ نے انہیں علم حدیث کا مختصر تعارف پیش کیا، اور حدیث مسلسل بالاولیۃ بھی انہیں سنائی، ان حضرات کے علمی ذوق و شوق کو دیکھکر دل بہت خوش ہوا، انہوں نے کچھ نصیحت لکھنے کی فرمائش کی تو اسکی تعمیل میں یہ سطریں لکھتا ہوں۔

آجکل علم حاصل کرنے کا سب سے برا مقصد زیادہ سے زیادہ پیسہ کمانے کو سمجھ لیا گیا ہے، جسکی وجہ سے علم کا صحیح فائدہ امت کو نہیں پہنچ رہا۔ علم کا اصل مقصد یہ ہونا چاہئے کہ زندگی کے مختلف شعبوں میں ملک و ملت کی خدمت کی جائے اور اپنے آپ کو اور اپنے معاشرے کو اچھے اعمال و اخلاق سے آراستہ کیا جائے۔
بندہ اپنے ہونہار نوجوانوں یہی نصیحت کرتا ہوں کہ وہ علم اس نیت سے حاصل کریں۔ چاہے وہ کسی بھی طرح کا علم ہو، تو انشاءاللہ تعالی یہ ان کے لئے دنیا و آخرت کی بھلائی کا ذریعہ ثابت ہوگا۔ والله سبحانه ھو الموفق

(شيخ الاسلام مفتی) تقی عثمانی (صاحب مد فیوضہ)

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here